پاکستان
10 جون ، 2016

غریب کو انصاف کم ملتا ہے،گورنر پنجاب

غریب کو انصاف کم ملتا ہے،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ غریب کو انصاف کم ملتا ہے انصاف کی فراہمی غریب افراد تک پہنچانا ضروری ہے ۔

ہائی کورٹ بار ملتان میں وکلاء کے خطاب کے دوران گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو با اختیار بنانے والی کمیٹی کا حصہ تھا ۔ کمیٹی نے فارمولا بھی تجویز کیا جس میں کہا گیا تھا کہ بڑے محکموں کے اسپیشل سیکرٹری کو ملتان میں تعینات کیا جائے جس پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔


انہوں نے کہا کہ ساہیوال بنچ کی بات چیت چل رہی ہے ۔ جنوبی پنجاب میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔ جنوبی پنجاب کے وہ افراد جو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں ان کے انٹرویوز ملتان میں لینے کے فیصلہ پر غور ہو رہا ہے ۔ 


 

مزید خبریں :