پاکستان
10 جون ، 2016

شیریں مزاری کی خواجہ آ صف کیخلاف تحریک استحقاق

شیریں مزاری کی خواجہ آ صف کیخلاف تحریک استحقاق

 


تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے خواجہ آ صف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ۔

شیریں مزاری کی طرف سے جمع تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ بطور ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف کے ریمارکس سے ان کااستحقاق مجروح ہواہے۔


درخواست میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے ریمارکس کارروائی سے حذف کرنا کافی نہیں ، ان پرذاتی حملہ کرنے پر خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کی جائے۔


شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو ایوان میں مجھ سے معافی مانگنی چاہیے۔

مزید خبریں :