پاکستان
10 جون ، 2016

ایان علی کیس ،سیکریٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت بر ہم

ایان علی کیس ،سیکریٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت بر ہم

 


سندھ ہائی کورٹ میں ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں سیکریٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت14جون تک ملتوی کردی۔


سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کا نام وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے گا، عدالت نےریمارکس میں کہا کہ کب تک ایسا چلتا رہے گاکہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔


ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے عدالت کوبتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق ویب سائٹ اپ ڈیٹ کی جارہی ہے تاکہ ای سی ایل والوں کا نام ویب سائٹ پر رکھا جائےعدالت نے استفسار کیا کہ سیکریٹری داخلہ کیوں نہیں آتے، وکیل ایان علی نے بیان دیا کہ عدالت کے حکم پر ای سی ایل سے نام نکالا گیا پھر دو گھنٹے بعد دوبارہ شامل کردیا گیا،جبکہ جنرل مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیااور وہ بیرون ملک چلے گئے۔


ایک لڑکی کے پیچھے سب پڑگئے ہیں،ایک عورت سے مقدمے کی درخواست دائر کرائی گئی،جھوٹے الزامات لگا کر پھنسایا جارہا ہے،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے اظہار برہمی کرتے ہوئےسیکریٹری داخلہ کو14 جون کو طلب کرلیااور حکم جاری کیا کہ اگر سیکریٹری داخلہ نہ آئے تو گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :