10 جون ، 2016
ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد میں کارروائی کرکے جعلی پاکستانی شہریت کے حامل سعودی عرب سے آنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا ہے ۔
ایف آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ضابط گل نامی مسافر کو سعودی عرب سے اسلام آباد کی پرواز این ایل 714 سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے نادرا کا جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنایا ہوا تھا۔ملزم کو نادرا کی جانب فراہم کی گئی معلومات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار مسافر کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔