10 جون ، 2016
پانامالیکس پر ضابطہ کار کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرارہے اور اب اجلاس منگل دن 3بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بعد اعتزاز احسن سے ملاقات کی جس میں متحدہ اپوزیشن کااجلاس طلب کرنے کا فیصلہکیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اجلاس آئندہ 2دن میں طلب کرلیا جائےگا۔
پہپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے بتایا کہ ضابطہ کار بنانے والی کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڈلاک برقرار ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس گفتن ،نشستن، برخاستن تھا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب نہیں چاہتی اور اسی لیےڈیڈلاک برقرار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پانامالیکس کی تحقیقات کےلیےسنجیدہ نہیں۔
شاہ محمود نے بتایا کہ میں یہاں سے ناامید ہوگیاہوں لہذا اس کمیٹی میںہمارے لیے مزید بیٹھنا بےسودہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سےبھی کہوں گاکہ بیٹھنےکاکوئی فائدہ نہیں۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں شرکت سےمتعلق پارٹی سےمشاورت کروں گا۔