پاکستان
10 جون ، 2016

پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ ،الیکشن کمیشن میں سماعت

پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ ،الیکشن کمیشن میں سماعت

 


الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ اور خرد برد سے متعلق درخواست کی سماعت کےدوران پی ٹی آئی سے بینک اکائونٹس اور بیرون ملک رجسٹر ڈکمپنیوں کی تفصیلات طلب کر لیں ، سماعت 18 جولائی کو ہوگی ۔

چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کےچاررکنی بنچ نے سماعت کی۔تحریک انصاف اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل دیے ۔کمیشن نے تحریک انصاف سے تمام تحریری دستاویزات طلب کر لیں ۔

بعدمیں اکبر ایس بابر نے میڈیا کوبتایاکہ الیکشن کمیشن مزید کارروائی 18 جولائی کوکرےگا ۔کمیشن نے مزیدتاخیربرداشت نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔


ہائی کورٹ نے 18 جولائی تک فیصلہ نہ دیا تو الیکشن کمیشن باقاعدہ سماعت کرے گا ۔ الیکشن کمیشن نے تمام غیر ملکی فنڈز سے متعلق دستاویزات طلب کی ہیں ۔

اکبر ایس بابر کاکہناتھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کیس میں 9 ماہ تاخیر کی بڑی وجہ تحریک انصاف خود ہے۔

مزید خبریں :