10 جون ، 2016
رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 17 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات وطن بھیجیں ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2016 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں 5 اعشاریہ 6 فیصد کی نمو ہوئی ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 17 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ وطن بھیجا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2016 کے دوران ترسیلات زر کی مالیت 1 ارب 80 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ ماہ کے مقابلے8 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے ۔
ترسیلات زر موصول ہونے والے سرفہرست ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، بحرین، کویت، قطر، عمان اور یورپی یونین شامل ہیں ۔