12 جون ، 2016
امریکا میں ہونے والا یہ حملہ اب تک کا سب سے خطرناک حملہ ہے اور اس حملے میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے، اس سے پہلے صرف ایک سال کے دوران مختلف امریکی ریاستوں میں ایسے حملے ہوئے ہیں۔
دو دسمبر 2015 جب امریکی شہر سان برنا ڈینو میں معذوروں کے مرکز پر فائرنگ سے چودہ افراد مارے گئے اور سترہ زخمی ہوئے تھے۔
اسی واقعے کے بعد امریکی صدر باراک اوباما اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے اور گلوگیر آواز میں امریکی کانگریس سے گن کنٹرول سے متعلق سخت قانون سازی کا مطالبہ کیا تھا۔