دنیا
12 جون ، 2016

اورلینڈو فائرنگ، حملہ آور افغان نژاد امریکی تھا

اورلینڈو فائرنگ، حملہ آور افغان نژاد امریکی تھا

امریکی شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ افغان نژاد امریکی تھا، اس کی شناخت عمر متین کے نام سے کی گئی ہے۔


برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عمر متین کا داعش سے تعلق تھا، فلوریڈا کے گورنر نے بیان دیا ہے کہ نائٹ کلب فائرنگ واقعہ واضح طور پر دہشت گردی ہے۔


امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور عمر متین نے فائرنگ سے پہلے ہیلپ لائن نائن ون ون پر کال کی تھی اور داعش کے سربراہ سے بیعت کا بتایا تھا ۔ عمر متین کی سابقہ بیوی کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر غیرمتوازن تھا اور چھوٹی چھوٹی بات پر تشدد کرتا تھا ۔


 

مزید خبریں :