دنیا
14 جون ، 2016

ابوبکر البغدادی کی موت کی غیر مصدقہ اطلاعات

ابوبکر البغدادی کی موت کی غیر مصدقہ اطلاعات

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں، ترک خبرایجنسی کے مطابق داعش سربراہ شام میں امریکی اتحادی فوج کے حملے میں ہلاک ہوا۔


داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی اطلاع ترک خبرایجنسی نے غیر مصدقہ ذرائع سے دی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی شام میں امریکی اتحادی فورسز کے فضائی حملے میں مارا گیا، یہ حملہ جمعے کے روز شامی شہر رقہ میں کیا گیا تھا۔


البغدادی کی ہلاکت کی کسی معتبر ذریعے نے تصدیق نہیں کی، گزشتہ ہفتے عراق کے شہر موصل میں فضائی حملے میں بھی ابوبکر البغدادی کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات آئی تھیں۔۔


 

مزید خبریں :