کاروبار
30 جنوری ، 2012

بھارت کا ایران سے تیل کی درآمد بند کرنے سے انکار

بھارت کا ایران سے تیل کی درآمد بند کرنے سے انکار

شکاگو … بھارت نے امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے تہران کے خلاف پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل کی درآمد بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی وزیر خزانہ پرنب مکھرجی نے امریکا کے دوروزہ دورے کے اختتام پر شکاگو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کیلیے یہ ممکن ہی نہیں کہ ایران سے تیل کی درآمد بڑے پیمانے پر کم کرنے کا فیصلہ کرسکے کیونکہ ایران ان ملکوں میں شامل ہے ،جو ابھرتی ہوئی اقتصادی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔بھارتی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ضروریات کا بارہ فی صد تیل ایران سے درآمد کرتا ہے اور ایرانی تیل کے بغیر اس کا گزارہ نہیں ہوسکتا۔پرنب مکھر جی نے امریکی فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے افراط زر اور اقتصادی بے یقینی بڑھے گی۔

مزید خبریں :