پاکستان
21 جون ، 2016

کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے ڈاکٹر ہلاک

کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے ڈاکٹر ہلاک

سچل تھانے کی حدود ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع سکندر گوٹھ نزد بابری مسجد کے قریب قائم عبدالخالق نامی کلینک کے ڈاکٹر 55 سالہ عبدالخالق ولد بشیر احمد پرپیر کی شب نامعلوم ملزمان نے اندھادھندفائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔


نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، انھیں قریبی واقع نجی اسپتال لے جایا جارہاتھا کہ وہ راستے میں زیادہ خون بہہ جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔


پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت علاقے میں لوڈشیڈنگ تھی اور ایک کمرے کے کلینک کے ڈاکٹر قتل کی واردات سے قبل کلینک کے باہر کھڑے تھے کہ انہیں نشانا بنایا گیا۔


مقتول کوسر او ر جسم کے مختلف اوپری حصے پر گولیاں لگی ،جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے تین خول اپنی تحویل میں لیئے ہیں۔


پولیس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مقتول ڈاکٹر کا تعلق قادیا نی کمیونٹی سے تھا اور وہ میڑوول تھرڈ بلاک ٹو کے رہائشی تھے۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید خبریں :