انٹرٹینمنٹ
11 جون ، 2012

پاپ اسٹار لیڈی گاگا ،دوران پرفارمنس پول سے ٹکرا گئیں

پاپ اسٹار لیڈی گاگا ،دوران پرفارمنس پول سے ٹکرا گئیں

آکلینڈ…ہالی وڈ پاپ اسٹار لیڈی گاگانیوزی لینڈ میں لائیو کانسرٹ کررہی تھیں، کہ اچانک ہی میٹل پول سر سے ٹکرا گیا،لیکن اسٹار نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔آکلینڈ ویکٹر ارینا میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اپنے گانے "Judas" کی پرفارمنس دے رہی تھیں اورہر ایک ہی پرفارمنس سے محظوظ ہورہا تھا کہ ساتھی اداکار کے ہاتھ میں موجود پول توازن کھو بیٹھا اورقریب ہی کھڑی لیڈی گاگا کے سر پر جالگا۔حیران کن طور پر سب اتنا اچانک ہواتھا کہ ساتھ اداکار کو پتہ ہی نہیں چلا اور وہ پرفارمنس میں مصروف رہا،کچھ لمحے بعد ہی لیڈی گاگا نے بھی خود کو سنبھالا اور پرفارمنس جاری رکھی، پرفارمنس کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے اپنے مداحوں سے گانے کے دوران حادثے میں بھول چوک کی معافی بھی مانگ لی۔

مزید خبریں :