کاروبار
30 جنوری ، 2012

گیس لوڈ مینجمنٹ:لاہور اور ملتان کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند

گیس لوڈ مینجمنٹ:لاہور اور ملتان کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند

لاہور … گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت لاہور اور ملتان ریجن کے تمام شہروں میں آج صبح 6 بجے سے سی این جی اسٹیشنیں بند کردیے گئے۔لاہور ریجن کے سی این جی اسٹیشنیں تین روز بندش کے بعد جمعرات کی صبح چھ بجے کھول دیے جائیں گے۔ صارفین گاڑیوں میں گیس بھروانے کے لئے رات بھر لمبی قطاروں میں کھڑے رہے۔ کئی افراد کو گھنٹوں انتظار کے باوجودسی این جی نہ مل سکی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ سی این جی کی بندش سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے اور حکومت اس کی بحالی پر نہایت غیر سنجیدہ نظر آتی ہے۔ملتان ریجن میں ڈیرہ غازیخان،مظفر گڑھ،لیہ،وہاڑی،خانیوال اور چیچہ وطنی سمیت دیگرشہروں میں بھی سی این جی اسٹیشنیں صبح 6 بجے سے بند کردیے گئے ہیں جو بدھ کی رات 10 بجے کھول دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :