11 جون ، 2012
سری نگر… مقبوضہ کشمیر میں سال 2010 میں مظاہروں کے دوران شہید ہونے والوں کی یاد میں آج مکمل ہڑتا ل ہے۔۔سری نگر میں حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کے کال پر ہڑتال کی گئی ہے، تمام گھر، دکانیں، پبلک اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ واضح رہے کہ 2010 میں مظاہروں اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں عورتوں اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، شمالی اور مغربی علاقوں میں کرفیونافذ کردیا گیا تھا۔