23 جون ، 2016
بھارتی مشرقی ریاست بہار میں بجلی گرنے کے واقعات میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد93 ہوگئی ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست بہار میں دو دن سے طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں مختلف حادثات اور بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد93ہوگئی ہے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔