دنیا
23 جون ، 2016

جوکاکس کا قتل دہشت گردی ہے،شوہرکابیان

جوکاکس کا قتل دہشت گردی ہے،شوہرکابیان

 


سابقہ برطانوی رکن پارلیمنٹ جوکاکس کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کا قتل دہشت گردی ہے جس کا مقصد نفرت کا ایجنڈا آگے بڑھانا ہے ۔ لندن میں منعقدہ تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی جوکاکس کو خراج عقیدت پیش کیا ۔


سابقہ برطانوی رکن پارلیمنٹ جوکاکس کی یاد میں لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر دعائیہ تقریب ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب میں مقتولہ کے شوہر برینڈن نے کہا کہ ان کی اہلیہ کا قتل سیاسی تھا اور یہ دہشت گردی ہے جس کا مقصد نفرت کا ایجنڈا آگے بڑھانا ہے ۔


تقریب سے خطاب میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ جو کاکس کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ امن کا پیغام جنگ کے ہتھیار سے زیادہ طاقتور ہے ۔


سابق لیبر رکن پارلیمنٹ کی بیالیسویں سالگرہ پر بدھ کو نیویارک ، برسلز اور سوئٹزرلینڈ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

مزید خبریں :