دنیا
25 جون ، 2016

کینیڈا کی خاتون سیاست داں کا روزہ رکھ کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

کینیڈا کی خاتون سیاست داں کا روزہ رکھ کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

 


اونٹاریو کی خاتون سیاست دان نے روزہ رکھ کر افطار ڈنر میں شرکت کی اور مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیا۔


کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی خا تون سیاست دان کیتھ لین وائن نے مسلم کینیڈین کمیونٹی سے اظہار یکجہتی اور بین العقائد ہم آہنگی کی منفرد مثال قائم کی ۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کمیونٹی افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا جس میں اونٹاریوکی پریمئر نے اظہار یکجہتی او ر مقدس مہینے کے احترام میں روزہ رکھ کر شرکت کی اور مغرب کی اذان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔


اس موقع پرکیتھ لین نے اپنی پوری ٹیم اور اونٹاریو کی حکومت کی جانب سے کینیڈین مسلمانوں کو رمضان کریم کی دلی مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے روزہ رکھ کر معلوم ہوا کہ واقعی روزہ کس قدر صبرو اسقامت کا درس دیتا ہے اور مسلمانوں میں کتنا برداشت اور ایمان ہے۔


واضح رہے اس افطار ڈنر میں کیتھ لین سمیت ممبر آف پارلیمنٹ اندرا نائیڈو اور گریٹر ٹورانٹو ایریا سے اراکین پارلیمنٹ، مسسی ساگا کی مئیر بونی کرمبی،اور برامپٹن کی مئیر لنڈا جیفری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :