کھیل
25 جون ، 2016

آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس ،شہر یار خان شرکت کریں گے

آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس ،شہر یار خان شرکت کریں گے

 


آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس پیر سے لندن میں شروع ہوگی،کانفرنس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہرایار خان شرکت کریں گے۔


چھ روزہ اجلاس میں آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی ، بورڈ میٹنگ کے علاوہ باری باری کئی کمیٹیوںکے اجلاس ہوں گے، جس میں 50سے زائد افراد شرکت کریں گے۔


پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان بھی ان دنوں لندن میں ہی ہیں وہ سالانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے جو آئی سی سی میں درخواست کریں گے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاصہ نقصان ہورہا ہے ۔


آئی سی سی اس کے ازالے کیلئے خصوصی فنڈجاری کرے


اجلاس میں کئی امور زیر بحث آئیں گے جس میں کرکٹ کمیٹی کی جانب سے ملنے والی نئی تجاویز کی منظوری دی جائے گی، کرکٹ میں نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہوں گے۔

مزید خبریں :