پاکستان
11 جون ، 2012

پاکستان میں ایک کروڑ 2 لاکھ بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں، اسپارک

پاکستان میں ایک کروڑ 2 لاکھ بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں، اسپارک

اسلام آباد … پاکستان میں ایک کروڑ 2 لاکھ بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں، جن میں 60 لاکھ بچے 10 سال سے کم عمر کے ہیں۔ یہ بات اسپارک نامی غیر سرکاری ادارے کے ریجنل منیجر جہانزیب خان نے بچوں کے مشقت کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتائی۔ ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں محنت مزدوری کرنے والے بچوں کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے، جن کی بڑی تعداد مستری خانوں میں مزدوری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق مشقت کرنے والے بچوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کم سے کم عمر کی حد 14 کی بجائے 16 سال کرنے کا قانون بنائے اور بچوں کیلئے تعلیم لازمی ہونے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروائے، کیونکہ بین الاقوامی معاہدوں اور ملک کے قانون کے مطابق تمام بچوں کیلئے حصول تعلیم لازمی ہے۔

مزید خبریں :