11 جون ، 2012
جیکب آباد…جماعت اسلامی کے جنرل سیکرییٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی حکمرانوں کے لئے خودکشی ثابت ہوگی۔ لیاقت بلوچ نے جیکب آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم،ایم،اے کو فعال کرنے کے لئے مذہبی جماعتوں میں رابطے جاری ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو حقیقی مخالفت کرنے کے لئے اسمبلیوں سے مستعفی ہونا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ احکامات نہ ماننا اور عدلیہ کی توہین کرنا صدر آصف علی ذرداری کی حکومت کاایجنڈاہے، انہوں نے بلوچستان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ لا پتہ افراد کے واپس آنے سے حل نہیں ہوگا۔