11 جون ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…امریکا میں کارریسنگ کے دوران مقابلے میں شریک ایک گاڑی اپنا توازن کھو کر گھر کی دیوار سے جا ٹکرائی۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب کار تیز فتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اورریسنگ ٹریک کے قریب ہی واقع رہائشی گھر کی بیرونی دیوار سے ٹکراگئی ۔اس حادثے کے نتیجے میں گاڑی اور گھر کی بیرونی دیوار کو شدید نقصان پہنچاتاہم ڈرائیور اور گھر کے مکین معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔