پاکستان
11 جون ، 2012

قومی اسمبلی: بجٹ عوامی توقعات کے خلاف ہے،حکومتی ارکان

قومی اسمبلی: بجٹ عوامی توقعات کے خلاف ہے،حکومتی ارکان

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں حکومت کے اپنے ارکان نے ہی بجٹ کو عوامی توقعات کے خلاف قراردے دیا جب کہ مسلم لیگ ن نے کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے چھٹے روز پیپلز پارٹی کے عبدالغفور چوہدری نے کہا کہ بجٹ سے عوامی توقعات پوری نہیں ہوئیں، بجلی بحران کے خاتمے کے لیے صرف 183 ارب روپے مختص کیے گئے اس سے یہ مسئلہ کیسے حل ہوگا۔ حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ فاٹا کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے جارہے ، فاٹا کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔ایم کیو ایم کی شگفتہ صادق کا کہنا تھا کہ بجٹ کو امید افزا قرار دینا غریب عوام کے ساتھ مذاق ہوگا،پیپلز پارٹی کے عبدالغنی تالپور نے بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے سندھی کو بھی قومی زبان کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے سعود مجید نے کورم کی نشاندہی کی،گنتی کے دوران حکومتی ارکان لابیز سے ایوان میں آگئے اور یوں کورم ٹوٹنے سے بچ گیا ۔ اجلاس اب کل (منگل کو)دن گیارہ بجے ہوگا۔

مزید خبریں :