11 جون ، 2012
لاہور … حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیس بک اور ٹویٹرپر پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ کا خط جعلی ہے۔ ترجمان کے مطابق جعلی خط میں سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ نے اپنے خط میں سرکاری ملازمین کو فیس بک اور ٹویٹر پر وزیر اعلیٰ کے پیغامات کو پسند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ترجمان کے مطابق 4 جون کو ڈپٹی سیکریٹری سوشل ڈیولپمنٹ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے لیٹر پیڈ پر جاری خط پر پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ ندیم حسن آصف کے جعلی دستخط ہیں جبکہ خط کی زبان بھی غیر سرکاری ہے، خط کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔