11 جون ، 2012
رتو ڈیرو … رتوڈیرو کے ایک گاوٴں میں کارو کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوٹھ یعقوب جلبانی میں شعبان جلبانی نامی شخص نے فائرنگ کرکے چچا زاد بہن حسنہ اور ایک نوجوان قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔