11 جون ، 2012
شہداد پور … چند روز قبل شہداد پور کے گاوٴں رانجھو تالپور میں خاصخیلی اور رند قبائل کے مابین خونی تصادم میں قتل کی گئی 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد کے قتل کا جرگے میں فیصلہ کردیا گیا۔ شہداد پور روڈ پر ایک کاٹن فیکٹری میں ہونے والے جرگے میں علاقے کی با اثر شخصیات خلیفہ وریام فقیر خاصخیلی، خلیفہ غلام محمد انڑ، خلیفہ اسماعیل فقیر مہر ،محمد بخش خاصخیلی اور رند قبیلے کے معززین کی زیر پنچایت جرگہ منعقد ہوا۔ ہ جرگے میں خاصخیلی قبیلے کے افراد کو رند قبیلے کی 2 سگی بہنوں اور 2 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد کے قتل کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 52 لاکھ روپے اور رند قبیلے کے افراد پر خاصخیلی قبیلے کے 2 افراد کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر 26 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔