11 جون ، 2012
اسلام آباد…ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔تربت 47 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سورج نے سب سے زیادہ گرمی تربت میں دکھائی اور درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔ سبی ، سکھر 43 جبکہ دادو، اور نوابشاہ بھی 42 سینٹی گریڈ سے لوگوں کا حال برا ہوگیا۔ملتان 41،لاہور، فیصل آباد 40، اسلام آباد، مظفرآباد اور پشاور میں درجہ حرات 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی اور کوئٹہ میں 3 درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ڈی جی خان ، بہاولپور ،ڈی آئی خان ، بنوں،،سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور فیصل آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔