کاروبار
11 جون ، 2012

آئندہ مالی سال کیلئے گندم اور کپاس کی پیداوار کا ہدف مقرر کردیا گیا

آئندہ مالی سال کیلئے گندم اور کپاس کی پیداوار کا ہدف مقرر کردیا گیا

اسلام آباد … آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں گندم کی پیدوار کا ہدف 2 کروڑ 55 لاکھ ٹن جبکہ کپاس کی پیداوار کا ہدف ایک کروڑ 45 لاکھ بیلز مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں گندم کی پیداوار کا 2 کروڑ 55 لاکھ ٹن کا تخمینہ ہے جو کہ رواں مالی سال کے دوران حاصل ہونے والی گندم کی فصل سے 20 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گندم کی پیداوار 2 کروڑ 35 لاکھ 17 ہزار ٹن رہی۔ منصوبہ بندی کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملک میں کپاس کی ایک کروڑ 36لاکھ بیلز پیدا ہوئیں،جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے کپاس کی پیداوار کا یہ ہدف ایک کروڑ 45 لاکھ بیلز مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :