پاکستان
02 جولائی ، 2016

میرپورماتھیلو: میاں بیوی ایڈز کے مرض میں مبتلا

میرپورماتھیلو:  میاں بیوی ایڈز کے مرض میں مبتلا

 


عطر ابڑو گوٹھ کے رہائشی فرمان ابڑو اور اسکی بیوی ثمینہ ایچ آئی وی (ایڈز) کے مرض میں کافی عرصہ سے مبتلا ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس موذی مرض کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل انکی5 سالہ بیٹی انتقال کر چکی ہے۔


فرمان ابڑو نے مزید بتایا کہ اس بیماری سے میں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگیا ہوں جبکہ میری بیوی حاملہ ہے اور میرا 8سال کا ایک بیٹا اور ہے۔ ہم اپنے علاج پر اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر چکے ہیں جسکی وجہ سے ہم مفلسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔


ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں موت کے منہ سے بچانے کیلئے علاج کرایا جائے اور گھر کا چولھا جلانے کے لئے مالی مدد کی جائے۔

مزید خبریں :