دنیا
05 جولائی ، 2016

عراق: بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی،3روزہ سوگ

عراق: بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی،3روزہ سوگ

عراق میں ہفتہ اور اتوار کے روز ہونے والے خود کُش حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 213 تک پہنچ گئی، طبی ذرائع زخمیوں کی تعداد تقریباً 300 بتا رہے ہیں۔


دوسری جانب عراق میں ان افراد کی یاد میں تین دن کا سوگ منایا جا رہا ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے متاثرہ شاپنگ مال کے دورے کے دوران بغداد میں سلامتی کے انتظامات سخت تر بنانے کا اعلان کیا۔


امریکی وزیر خارجہ جان کیری سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے اس ہلاکت خیز بم حملے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :