پاکستان
07 جولائی ، 2016

کراچی:عید کا دن ،شہر میں کہیں ہلکی اور تیز بارش

کراچی:عید کا دن ،شہر میں کہیں ہلکی اور تیز بارش

کراچی بھر میں رات کو بارش کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔ شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے مناظر دکھائی دئیے۔ بارش کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر کے معتدد علاقوں جن میں صدر،اولڈسٹی ایریا،ایم اے جناح روڈ پر ہلکی بارش دیکھنے میں آئی۔


شہر کے دوسری علاقے جن میں ایئرپورٹ،ملیر،شاہ فیصل،گلستان جوہر،گلشن اقبال میں تیزبارش ہوئی ۔ جس کے بعدسڑکوں پر پانی جمع ہوگیااور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔


ؑعید کی رات بارش ہونے متعدد علاقوں میں ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا۔ ہلکی اور تیز بارش میں سڑکیںبھیگ گئیں۔لیکن اس بارش سے لوگوں کا عید کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

مزید خبریں :