پاکستان
12 جون ، 2012

الزامات سنگین ہیں ، معاملے کی تہہ تک پہنچناچاہئے،اعتزاز احسن

الزامات سنگین ہیں ، معاملے کی تہہ تک پہنچناچاہئے،اعتزاز احسن

لاہور…اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ارسلان سے متعلق باتوں پر تشویش سے چیف جسٹس کو آگا کیا تھا ،نہیں کہہ سکتاکہ ملک ریاض کی دستاویزات درست ہیں یانہیں۔میں چیف جسٹس کے پاس گیاتھا،باہر ہونے والی باتوں کا ان سے ذکربھی کیاتھا،چیف جسٹس نے کہاکہ وہ ارسلان سے اس بارے میں پوچھیں گے۔میرے خیال میں چیف جسٹس نے ارسلان سے ضروربات کی ہوگی،ملک ریاض کی یہ بات درست ہے کہ کچھ عرصے پہلے چیف جسٹس کوبتایاتھا۔الزامات انتہائی سنگین ہیں،میری خواہش ہے کہ معاملات نہ بگڑیں،برملاکہتاہوں کہ چیف جسٹس کااحسان ہے کہ جمہوری حکومت قائم ہے،اس سارے معاملے کی تہہ تک پہنچناچاہیے،اندازہ ہے چیف جسٹس عدلیہ تحریک کے دوران پیغام رساں سے ملاقات نہیں کرتے تھے،طارق عزیزپرویزمشرف دورمیں میرے پاس پیشکشیں لیکرآتے تھے،میں تمام پیشکشیں چیف جسٹس پاکستان کوبتادیاکرتاتھا۔

مزید خبریں :