پاکستان
12 جون ، 2012

کراچی میں خصوصی ترقیاتی کاموں کیلئے 4.4 ارب روپے مختص

کراچی میں خصوصی ترقیاتی کاموں کیلئے 4.4 ارب روپے مختص

کراچی…سندھ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں کراچی میں خصوصی ترقیاتی کاموں کے لیے 4.4 ارب روپے مختص کے ہیں جبکہ کے ایم سی کے لیے بھی 4.2 ارب روپے کی گرانٹ دہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کے وزیرخزانہ مراد علی شاہ نے بجٹ کی تقریر میں بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں کراچی میں ترقیاتی کاموں پر4.1 ارب روہے خرچ کیے گئے جو کے 24 جاری پراجیکٹ پر اور 18 نئی اسکیموں میں استعمال ہوئے۔رواں مالی سال کے لیے 4.4 ارب مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 50 کروڑ ملیر 80 کروڑ کیماڑی اور 10 کروڑ ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونگے۔اس کے علاوہ کراچی میں پانی کی فراہمی کو بہتربنانے کے لیے کے 4 اسکیم پر 1ارب روپے اورسیوریج کے مسائل کو بہتری بنانے کے لیے ایس 3 پروجیکٹ پر 13.8 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔لیاری میں ترقیاتی کاموں کے لیے اس سال بھی خصوصی پیکیج کاا علان کیا گیا ہے جس کی مالیت 80 کروڑ روپے ہے جو سڑکوں اور پارکس کی تعمیر سمیت دیگرترقیاتیکاموں میں استعمال کیے جائیں گے۔ جبکہ اندرون سندھ کو کراچی سے کنیکٹ کرنے کے لیے 34 کروڑ روپے کی مالیت سے شہید بینظیر بھٹو ڈیزل بس اسکیم کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے کورنگی اور بنارس میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 10.6 اور 77.8 کروڑ روپے خرچ کیے جایں گے جبکہ خالد بن ولید روڈ اور شہید ملت روڈ کے درمیان سروز روڈ کی مرمت پرتقریبا 50 کروڑ روپے خرچ کیے جایں گے۔اس کے علاوہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل پر 15 کروڑ روپے ، مہران ہائیوے پر 12.3 کروڑ روپے اورلیبر اسکوائر سے بن قاسم ٹاوٴن جانے والی سڑک پر تقریبا 45 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

مزید خبریں :