پاکستان
12 جون ، 2012

ملک کے زیادہ تر حصوں میں گرمی کی شدت برقرار

ملک کے زیادہ تر حصوں میں گرمی کی شدت برقرار

اسلام آباد…ملک کے زیادہ تر حصوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، شمالی بلوچستان کے کچھ شہروں میں گردآلود ہوائیں چلنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں ،خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور،کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈیرہ غازی خان ،ملتان ،سکھر ،لاڑکانہ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔چمن ،پشین،لورالائی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں موسم گرم ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 42سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجاتا ہے جس کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے۔

مزید خبریں :