12 جون ، 2012
بنکاک…بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔آج ایشیائی کاروبار میں امریکی خام تیل 81 ڈالر، جب کہ برینٹ خام تیل 97 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔امریکا، یورپ اور چین میں معاشی سست روی کے باعث،گزشتہ ماہ سے اب تک خام تیل کی قیمتیں 24 فی صد کم ہوچکی ہیں۔