پاکستان
12 جون ، 2012

شہبازشریف کی غیرمعیاری کاغذ پر قرآن پاک کی طباعت پر کارروائی کی ہدایت

شہبازشریف کی غیرمعیاری کاغذ پر قرآن پاک کی طباعت پر کارروائی کی ہدایت

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے غیر معیاری کاغذ پر قرآن پاک شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ قرآن بورڈ پنجاب کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ قرآن کمپلیکس کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے، اجلاس کے دوران قرآن مجید کی غیر معیاری طباعت اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے علماء کرام اور انتظامیہ کے اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔

مزید خبریں :