18 جولائی ، 2016
ایف آئی اے حکام نےلاہورکےعلامہ اقبال ایئر پورٹ سےفراڈ کے ملزم کوگرفتار کرلیا،ملزم چکوال میں حاجیوں سےلاکھوں روپے کا فراڈ کرکے بیرون ملک فرار ہو گیاتھا۔
ایف آئی اےحکام کے مطابق چکوال میں حاجیوں سے فراڈ کرکے ابوظہبی فرار ہوجانے والا ملزم ضمیر3ماہ بعدواپس آیا،تولاہورایئرپورٹ پرجہاز سےاترتےہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نےلوگوں کو حج پر بھجوانے کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورلئے تھے، ملزم ضمیر کے خلاف چکوال میں مقدمہ درج ہے،جسے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔