18 جولائی ، 2016
ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میںپولیس نے مفتی عبدالقوی کوبھی شامل تفتیش کرنےکافیصلہ کرلیا ہے، سی پی اواظہراکرم کہتے ہیں قندیل کے بھائی اسلم سے بھی تفتیش کی جائے گی،فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، تفتیش کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
قندیل بلوچ کے قتل کے حوالے سے پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی اور مفتی عبدالقوی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سی پی او اظہر اکرم کےمطابق ملزم وسیم کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا دائرہ کو بڑھایا جا رہا ہے اور ہر پہلو سے قتل کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے قندیل قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ملزم کے مطابق اس نے مفتی قوی کے ساتھ ویڈیوز دیکھی تھیں جس کی وجہ سے ان کی بدنامی ہوئی اور وہ دل برداشتہ ہو گیا تھا۔
اس کےعلاوہ پولیس کے مطابق ملزم وسیم کے بھائی اسلم کو بھی تفتیش میں لایا جائے گا ، قندیل کے والد عظیم کا کہنا ہے کہ قندیل کے قتل میں صرف وسیم کا ہاتھا نہیں ہے کوئی اور بھی ہو گا۔
والد کا کہنا ہے کہ قندیل انتہائی رحم دل تھی پیسے بھیجتی تھی اور سب کی مدد کرتی تھی ۔