18 جولائی ، 2016
وزیر اعظم نواز شریف ٹانگ کے زخم میں انفیکشن کے باعث بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ علالت کے باعث وزیر اعظم کی کل اسلام آباد روانگی ملتوی کردی گئی ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق نواز شریف نے کل منگل کو اسلام آباد روانہ ہونا تھا ۔ انہیں ٹانگ کے زخم میں انفیکشن کے باعث بخار ہوگیا ہے اور ڈاکٹر انکا علاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی علالت کے پیش نظر ڈاکٹرز نے انہیں سفر سے روک دیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اب صحت یابی کے بعد اسلام آباد جائیں گے اورمعمول کے مطابق اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے۔