پاکستان
18 جولائی ، 2016

وسیم نے قندیل کا قتل مفتی عبدالقوی کے کہنے پر کیا، والدہ

وسیم نے قندیل کا قتل مفتی عبدالقوی کے کہنے پر کیا، والدہ

 


غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بیٹے وسیم کو اکسایا گیا، اس نے قندیل کا قتل مفتی عبدالقوی کے کہنے پر کیا۔


قندیل بلوچ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ قندیل کے قتل میں مفتی عبدالقوی کے علاوہ قندیل کا سابق شوہر عاشق حسین بھی ملوث ہے۔


قندیل بلوچ کی والدہ کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وسیم قندیل بلوچ کے سابق شوہر عاشق حسین سے بھی رابطے میں تھا۔


قندیل کی والدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل کی رات ایک داڑھی والا شخص قندیل کے گھر کے باہر چکر کاٹ رہا تھا، کچھ دیر بعد وہ شخص قندیل کے گھر میں داخل ہو گیا۔


اس الزام کے بعد سی پی او ملتان اظہراکرم کا کہنا ہے کہ قندیل قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کوبھی شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ، قندیل کے بھائی اسلم سے بھی تفتیش کی جائے گی۔


مفتی عبد القوی کہتے ہیں کہ قتل کیس میں شامل تفتیش کرنا مضحکہ خیز ہے، پولیس نے مدد مانگی تو تعاون کے لیے تیار ہوں۔

مزید خبریں :