پاکستان
18 جولائی ، 2016

ترکی میں نوازشریف ہوتا تو بغاوت کامیاب ہوجاتی،عمران خان

ترکی میں نوازشریف ہوتا تو بغاوت کامیاب ہوجاتی،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل یہ بیان دے کر تنقید کی زد میں ہیں کہ پاکستان میں فوج آئی تو لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، آج باغ، آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے پھر اپنی بات دہرائی اور کہا کہ وہ پھر کہتے ہیں کہ ترکی میں اردوان کی جگہ نوازشریف ہوتے تو فوجی بغاوت کامیاب ہوجاتی۔


انہوں نے کہا کہ ملک کاسربراہ چوری کرتا ہے وہاں اوپر سے نیچے تک نظام تباہ ہوجاتا ہے، باربارآزمائی ہوئی جماعتوں کو ووٹ ڈالیں گے توتبدیلی نہیں آئے گی، براردریوں، رشتہ داریوں اور دوستیوں سے باہرنکلو، نظریے کوووٹ دو، اگرپرانی جماعتوں نے آپ کے حالات تبدیل کرنے ہوتے تواب تک تبدیل ہوچکے ہوتے، پاکستان مین کرپشن ختم نہیں ہو گی جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہو گا۔


عمران خان نے کہا کہ نیب 16سال سے چھوٹے چھوٹے لوگوں کوپکڑرہی ہے لیکن حکمرانوں کوچھوڑا ہوا ہے، نیب میں نوازشریف کے خلاف 13کیسز ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں سنتا، اسحاق ڈارکا نیب میں 45صفحات پرمشتمل منی لانڈرنگ کرنےکااعترافی بیان موجود ہے، نوازشریف نےانتخابات سے پہلے کہا تھا کہ زرداری کا پیٹ پھاڑکر قوم کی دولت واپس لوں گا۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے زرداری صاحب کےخلاف احتساب نہیں کیا کیونکہ چور چورکا احتساب نہیں کرسکتا، تحریک انصاف کی حکومت آئی تو عمران خان سے احتساب شروع ہوگا، نوازشریف ہندوستان گئے تو حریت رہنماؤں سے نہیں ملے لیکن نوازشریف اپنے بیٹے کے بزنس پارٹنر سے ملے۔


 

مزید خبریں :