پاکستان
18 جولائی ، 2016

عمران جمہوری نظام پلٹنے کے حق میں ہر گز نہیں،نعیم الحق

عمران جمہوری نظام پلٹنے کے حق میں ہر گز نہیں،نعیم الحق

 


پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان جمہوری نظام کو الٹ پلٹ کرنے کے حق میں ہرگز نہیں ہیں، ان کی تقریر کے ایک جملے کو غلط انداز میں لیا گیا۔


’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہپارلیمانی ممبران کو خارجی معاملات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاتا، ہمیں ترکی سے سبق سیکھنا چاہیے، ملک میں مطلق العنانی نہیں ہونی چاہیے۔


اسی پروگرام میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی بہترین نظام ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں، آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود کو غیر ذمے دارانہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

مزید خبریں :