پاکستان
20 جولائی ، 2016

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کی ریلی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کی ریلی


 


بھارتی مظالم کا شکار مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت کراچی میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی ڈی جے سائنس کالج سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی۔


ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکے۔


انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیوں دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔

مزید خبریں :