20 جولائی ، 2016
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں مقررین نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیری قوم میں آزادی کی نئی روح پھونک دی ہے،حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق بنائے۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قیادت نے کشمیریوں کو متحد کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان ہمارا ہے ، جس سے کشمیر میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوگیاہے۔
دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ، سیاسی اور دینی جماعتوں کی جانب سے یوم الحاق پاکستان اور یوم سیاہ منانے کے اعلانات خوش آئند ہیں تاہم عملی طور پر بھی جدو جہد کی ضرورت ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں بھارتی قابض اور غاصب فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر تاریخ کے بدترین ظلم وستم کی شدید مذمت کی گئی ۔