دنیا
23 جولائی ، 2016

ریاض: 2015 میں سزائے موت پانیوالوں کی تعداد 100 سے تجاوز

ریاض:  2015 میں سزائے موت پانیوالوں کی تعداد 100 سے تجاوز

سعودی عرب میں جمعہ کے روز قتل کے الزام میں ایک اور مجرم کا سرقلم کردیا گیا، رواں برس اب تک سعودی عرب میں 101 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔


سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مجرم فہد عبدالہادی پر اپنے دوست سعودی مبارک کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا، حکام کے مطابق مجرم کو ریاض میں سزائے موت دی گئی۔


سعودی عرب میں رمضان المبارک کے وقفے کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :