پاکستان
13 جون ، 2012

شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے ، 2 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے ، 2 افراد ہلاک

میران شاہ…شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق میرانشاہ کے علاقے رزمک روڈ پر عیسٰی موڑ کے قریب ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے،میزائل حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار دو افراد مارے گئے،مقامی ذرائع کے مطابق میزائل حملے کے بعد علاقے میں کئی دیر تک دو سے زائد جاسوس طیارے بھی پرواز کرتے رہے۔

مزید خبریں :