13 جون ، 2012
اسلام آباد…برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔مسلم لیگ ن نے ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے برطانیہ کو سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔ پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں ہونیو الی ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجودتھے۔ میاں نوازشریف نے مختلف شعبوں میں تعاون کے علاوہ یورپی یونین کیساتھ تعلقات اورتجارت میں حمایت کرنے پرحکومت برطانیہ کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پرشہباز شریف نے ملک میں توانائی کے بحران کی وجہ سے ہونیو الے معاشی نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ برطانیہ پاکستان میں توانائی اور بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے۔ ولیم ہیگ کاکہناتھاکہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہرممکن مددکرتارہیگا۔