پاکستان
13 جون ، 2012

اہم مقامات کودہشتگردنشانہ بنا سکتے ہیں ، نیشنل کرائسز مینجمنٹ

اسلام آباد…وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل کرائسز مینجمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں کالعدم تحریک طالبان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،نیشنل کرائسز مینجمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان اور دیگر شدت پسند تنظیمیں بڑے پیمانے پر خودکش حملوں اور دہشت گردی کے منصوبے بنا رہی ہیں،جن میں بلوچستان میں اہم افراد کے ساتھ سول ایئر کرافٹس اور ہیلی کاپٹرز کو بھی نشانہ بنا یا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ گیس پائپ لائینوں ،سرکاری دفاتراورپبلک ٹرانسپورٹ پرحملے کئے جا سکتے ہیں،مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :