پاکستان
13 جون ، 2012

سپریم کورٹ کے تمام ججز کو پرنسپل سیٹ اسلام آباد بلالیا گیا

 سپریم کورٹ کے تمام ججز کو پرنسپل سیٹ اسلام آباد بلالیا گیا

اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس 15 جون کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے تمام ججز کو پرنسپل سیٹ اسلام آباد بلا لیا گیا ہے ، تا کہ وہ فل کورٹ اجلاس میں شریک ہوسکیں۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وکلاء کو سینئر وکلاء کا درجہ دینے ، نئے ایڈووکیٹس آن رکارڈ کی رجسٹریشن اور المیزان فاوٴنڈیشن کو عطیہ دینے سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

مزید خبریں :