13 جون ، 2012
اسلام آباد…سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس میں کہاگیاہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کوفنڈزجاری نہ کئے جانیکی وجہ سے بیرون ممالک اسکالرشپس پرتعلیم حاصل کرنیوالے ہزاروں پاکستانی طلبہ کامستقبل متاثرہونیکاخدشہ ہے۔ انجینئر امتیاز حسین گیلانی کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس کے بعدجاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ وفاقی حکومت نے منظورکردہ چھ ارب آٹھ کروڑ روپے ابھی تک ایچ ای سی کوادانہیں کئے۔ بیرون ممالک پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ کی فیس بروقت ادانہ کی گئی توان کیلئے مشکلا ت کیساتھ ملک کی بھی بدنامی ہوگی۔ وائس چانسلر نے واضح کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران تنخواوٴں میں کئے جانے والے بیس فیصد اضافے کی ادائیگی بھی ممکن نہیں کیونکہ حکومت نے اس مد میں چارارب چھ کروڑروپے ابھی تک ادانہیں کئے۔